232

چترال ٹریفک پولیس کی طرف سے چترال لوئر میں نوعمر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھرپور مہم جاری

چترال(بشیرحسین آزاد)ڈی پی او چترال محترمہ سونیہ شمروز خان کی خصوصی ہدایت پر چترال ٹریفک پولیس کی طرف سے چترال لوئر میں نوعمر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھرپور مہم جاری رہی۔اس مہم کے دوران بغیر لائسنس کے تقریباً سوافراد کو بھاری جرمانہ اور بے غیر ہلمٹ کے ڈھائی سو سے زیادہ افراد کوبھاری چالان کیے گئے۔اس سلسلے میں پولیس خدمت مرکز چترال لوئر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسمیں تمام نوعمر موٹرسائیکل سواروں کے والدین کو بھی بلایا گیا تھا۔تقریب سے ڈی پی او سونیہ شمروز خان اور خطیب شاہی مسجد چترال نے خطاب کرتے نوعمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑی چلانے کے نقصانات سے آگاہ کیا اور والدین سے پرزور اپیل کی گئی کہ وہ اپنے نوعمر بچوں کوموٹر سائیکل دینے سے گریز کرئیں۔جس پر موقع پر موجود والدین نے متفقہ ہوکر تحریر لکھ کر دیا کہ وہ آئیندہ نوعمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں