250

چترال کے ایک سو ویلج کونسل کے سیکرٹریز نے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی

چترال کے ایک سو ویلج کونسل کے سیکرٹریز نے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی ہے ۔ پیر کے روز لوئر چترال کے ویلج و نائبر ہوڈ کونسل سیکرٹریز نے صدر آفتاب عالم کی قیادت میں ایک ریلی نکالی اور چترال پریس کلب کے سامنے ا حتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جس میں مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔ بعد آزان ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب عالم نے کہا ۔ کہ پنجاب میں ویلج سیکرٹریز 14 سکیل پر بھرتی ہوتے ہیں ۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں سنئیر سیکرٹریز کو سکیل 11 اور جونئیر کو سکیل 9 دی جاتی ہے ۔ جو کہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے ۔ ایک ہی ملک میں یہ دوہرا معیار ناقابل قبول ہے ۔ جبکہ ویلج سیکرٹریز کا کام سب سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پیدائش و اموات کے سرٹفیکیٹ ، ویلج ڈویلمنٹ پلان سمیت ان گنت کام سیکرٹریز انجام دیتے ہیں ۔ لیکن سکیل میں حکومت کی طرف سے تاحال نا انصافی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیکرٹریز کو سروس سٹرکچر دیا جائے ۔ اپگریڈیشن کے ساتھ پروموشن کوٹہ دیا جائے۔ اور سیکرٹریز کا مزید استحصال بند کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ان کی صوبائی قیادت کا دھرنا جاری ہے ۔ جبکہ ضلعی سطح پر تمام دفاتر مطالبات کے حق میں احتجاج کی وجہ سے بند کئے گئے ہیں ۔ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کئے جاتے ۔ تب تک احتجاج جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا ۔ کہ وہ بلد یاتی نمایندگان کی حلف برداری تقریب میں بھی احتجاجا شرکت نہیں کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں