263

بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے تحصیل کونسل کے ، چیرمین و ممبران اور ویلج و نائبر ہوڈکونسل کےممبران و مخصوص نشستوں و کسان کونسلرز کی حلف برداری تقریب منعقد

چترال ( محکم الدین ) چترال لوئرمیں پیر کے روز ٹاون ہال چترال میں بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے تحصیل کونسل کے ، چیرمین و ممبران اور ویلج و نائبر ہوڈکونسل کےممبران و مخصوص نشستوں و کسان کونسلرز کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انور اکبر خان ، الیکشن کمشنرچترال فلک ناز ، اسسٹنٹ کمشنر چترال وقاص مسعود چوہدری ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حفیظ اللہ ، ٹی ایم او مصباح الرحمن اور تحصیل چیرمین شہزادہ امان الرحمن موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نومنتخب چیرمین تحصیل کونسل شہزادہ امان الرحمن اور تحصیل ممبران سے حلف لیا ۔ اور انہیں مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔ بعد آزان اسسٹنٹ کمشنر وقاص مسعود نے تمام ویلج کونسلر ز خواتین اورکسان کونسلرز سے مرحلہ وار حلف لیا ۔ کیونکہ نمایند گان کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ہال کی کرسیان کم پڑ گئیں ۔ اور ہال میں تل دھرنے کو جگہ نہیں تھی ۔ حلف برداری کی دوران لیڈیز فرسٹ کو پس پشت ڈال دیا گیا ۔ اور اگلی تمام کرسیاں مرد کونسلز نے قابو کر لیں۔ یوں خواتین میں سے بعض کو آخری نشستوں پر بیٹھنا پڑا ۔ تو زیادہ تر خواتین جگہ نہ ملنے کے سبب ہال سے باہر نکلنے پر مجبور ہوئیں۔ جنہیں دوسرےمرحلےمیں واپس بلا کر حلف لیا گیا ۔ حلف برداری کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما بھی ہال میں موجود تھے ۔ اس موقع پر نومنتخب چیرمین تحصیل کونسل کو پارٹی کے کئی کارکنان نے اپنی طرف سے ہار پہنائے ۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد چیرمین تحصیل کونسل چترال شہزادہ امان الرحمن نے اپنی صدارت میں ہال کے اندر پہلا اجلاس منعقد کیا ۔ اور ممبران سے تعارف کے بعد چترال کے مسائل باہمی تعاون سے حل کرنے کے عزم کے اظہار کیا ۔ جسے تمام ممبران نے سراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں