Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

آل ویلج کونسلر تحصیل چترال کا ایک اہم اجلاس۔ ویلج کونسلروں کو فعال بنا نے کے لئے کابینہ تشکیل دی گئی

چترال(بشیر حسین آزاد ) پیر کے روز آل ویلج کونسلر تحصیل چترال کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت حکیم خان جنرل کونسلر و ی سی سین بمقام جامع مسجد شاہی بازار چترال منعقد ہوا۔اجلاس میں تحصیل چترال خاص کر ٹاؤن ائیریا کے ویلج کونسلروں نے بھر پور شرکت کی۔اجلاس میں ویلج کونسلران کی زمہ داری اور حقوق کی ادائیگی جو کہ صوبائی حکومت کی منشا کے مقصد کو پورا کرنے پر بحث و مباحثہ ہوئی۔ اور آئندہ ویلج کونسلروں کو فعال بنا نے کے لئے کابینہ تشکیل دی گئی۔ کابینہ میں صدر قاضی محمد سیف اللہ ( جنرل کونسلر خورکشاندہ/ مستجپاندہ و سی 2 چترال) متفقہ طور پر صدر نامزد ہوا۔ سنیئر نائب صدر پیر کرم الٰہی قادری (کونسلر نیبر ہوڈ چترال 1 ) جنرل سکرٹری نسیم محمد خان ایڈوکیٹ ( جنرل کونسلر کجو) انفارمیشن سکرٹری حکیم خان (جنرل کونسلر وی سی سین) فنانس سکرٹری صاحب جان (جنرل کونسلر نیبر ہوڈ زرگراندہ چترال) مشیر حاجی شمس الرحمن جنرل کونسلر نیبر ہوڈ دنین 2 چترال۔ نو منتخب کابینہ کے اراکین نے متفقہ طور پر قرارداد پاس کیا جسمیں عوام کے حقوق اور ویلج کونسلروں کے زمہ داریوں اور انکے ساتھ کئے گئے نا انصافیوں کا ازلہ کرنے کا عزم کیا۔جس طرح حالیہ بجٹ سیشن میں بعض ویلج کونسلز میں جنرل کونسلروں کو اعتماد میں لیئے بغیربچٹ پیش کیا گیا ۔ اور کئی طرح کے مالی بے ضابطگیاں کی گئی انکا ازلہ کیا جا ئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button