اب انتظار کی گھڑیاں ختم ، کریم آباد روڈ کا باقاعدہافتتاح جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف چترال لوئر فخر اعظم نے کیا

چترال لوئر گزشتہ سال کریم آباد روڈ کے لیے 10 کروڑ روپے ٹینڈر ہوچکا تھا چونکہ اس روڈ کو توسیع کرنا چاہتے تھے جس میں مزید زمین خریدنے کی ضرورت تھی جس کے لیے صوبائی حکومت نے 5 کروڑ 59 لاکھ روپے کی زمین خریدی اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب انتظار کی گھڑیاں ختم ، کریم آباد روڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ، اہلیان شغور اور کریم آباد کے عوام کو بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں واضح رہے میئر تحصیل لوئر جناب شہزادہ امان الرحمٰن صاحب نے افتتاحی پروگرام میں شرکت کرنا تھا لیکن مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے
آج روڈ کا باقاعدہ افتتاح جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف چترال لوئر فخر اعظم نے کیا ، اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے جی ایس نے کہا کہ خدمت کے اس تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا ۔ کریم آباد روڈ کا منصوبہ معاون خصوصی جناب وزیر زادہ اور اسرار صبور کی بہترین کاوشوں کے نتیجے میں ممکن ہوا جسے اہل علاقہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ علاقے کے اکابرین کا کہنا تھا کہ چونکہ وزیر زادہ صاحب نے اپنے وعدے کو عملی جامعہ پہنایا اس کے لئے ہم وزیر زادہ ، وزیر اعلی ، اسرار صبور سمیت تحریک انصاف کی پوری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے دیرینہ مسلے کو حل کیا۔ وی سی چئیرمن شغور جناب اعجاز احمد نے علاقے کے عوام اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی جناب سے وزیر زادہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف جناب فخر اعظم نے متعلقہ محکمے کے تمام افسران و ذمہ داراں کو ساتھ لیکر آئے تھے



