ریشن میں فٹبال اکیڈمی گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب فٹبال اکیڈمی گراؤنڈ ریشن میں منعقد کیاگیا

چترال (شہزاداحمدشہزاد)پیرکےر وز ریشن سے تعلق رکھنے والے اپنے زمانے کے مایہ ناز فٹبالر ریٹائر صوبیدار محمد عزیز آور ان کے بیٹے
موجود لیجنٹ فٹبالر محمد عرفان جو ایس اے گارڈین کلپ لاہور کی طرف سے کھیلتا ہے ریشن راغین کے مقام پر اپنی محنت اور اپنے پیسوں سے ایک شاندار فٹبال گراؤنڈ۔ ریشن فٹبال اکیڈمی۔ کے نام سے تعمیر کرکے چترال کے شایقین فٹبال کو خوبصورت تحفہ دیا .اس پر رونق تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفسر عثمان سیرنگ تھے اور ریشن کے معزز بزرگ شحصیت محترم استاد حاجی بلبل امان تقریب کے صدارت تھے
اس موقع پر مقررین ریشن کے علاوا چترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معزز شخصیات نے شرکت کی ان میں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسیشن کے صدر اور عہدداران پرویز لال بونی خبیب لال موڑکھو لیجنٹ فٹبالر رسول خان اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسیشن کے صدر مایہ ناز کرکٹر سعد لال بونی کے علاوا زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے معزز شخصیات نے شرکت کی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفسر عثمان سیرنگ نے فیتہ کاٹ کر گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔اس کے بعد اس گراؤنڈ میں ریشن کے سینئر فٹبال پلیز کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا اور آخر میں مولانا دینار کے دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوا





