Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

علی حیدر گیلانی نے پاک سرزمین کو چوم لیا، ماں کے گلے لگ کر روپڑے ، بیٹے کے بوسے

 لاہور : تین سالہ جدائی کے بعد سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے گھرانے کی منتشر سانسیں اس وقت سکون پاگیئں جب انہوں نے علی حیدر گیلانی کو دیکھا۔ جس نے بھی پیاروں کا پیارے سے ملنے کا منظر دیکھا وہ اپنے اشک ضبط نہ کر پایا۔ اللہ کا شکر ادا کیا جاتا رہا اور تشکر کے آنسو بہتے رہے ۔علی حیدر گیلانی نے طیارے سے اترتے ہی پاک سر زمین کو چوم لیا اور اپنے پیارے سامنے دیکھکراللہ کا شکر ادا کیا۔ ماں بہنیں اور اہلیہ اپنے آنسووں کے ساتھ استقبال کے لئے تیار کھڑی تھیں۔ علی حیدر اپنی والدہ کے گلے لگ کر رو پڑے۔ اپنے کمسن بیٹے کو گلے سے لگالیا اور دیوانہ وار بوسے لیتے رہے ۔گھر پہنچنے پر علی حیدر گیلانی کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ گاڑی کو پھولوں سے لاد دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے جیالے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ۔رہائش گاہ کے باہر جشن کا سماں تھا۔ علی حیدر کو قرآن مجید کے سائے تلے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button