235

چترال لائرز فورم پشاور کی حلف برداری تقریب ڈسٹرکٹ کورٹ ہال پشاور میں منعقد

پشاور(نامہ نگار)چترال لائرز فورم پشاور کی حلف برداری تقریب ڈسٹرکٹ کورٹ ہال پشاور میں منعقد ہوا چیف گیسٹ سینئر قانون دان قاضی انوار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا تقریب کی صدارت پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رحمان اللہ نے کی نومنتخب کابینہ کے ممبران صدر شاہد علی خان یفتالی ، سینئیر نائب صدر شیر حیدر ، نائب صدر اول ریحانہ کوثر ، جنرل سیکرٹری محمد اشتیاق ، فائنانس سیکرٹری سلیم الدین ، جائنٹ سیکرٹری محمد نذیر، سیکرٹری اطلاعات خادم اسلام، ایگزیکٹو ممبر قاسم اینڈ سلمان خان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں