78

تجار یونین چترال لوئر کے وفد کی ڈپٹی کمشنر چترال محمد انوار الحق سے الوداعی ملاقات

چترال(نمائندہ )تجار یونین چترال لوئر کے وفد کی ڈپٹی کمشنر چترال محمد انوار الحق سے الوداعی ملاقات کی۔وفد نے صدر بشیر امد کی قیادت میں ڈی سی انوار الحق سے ملاقات کی اور اُن کی خدمات کو سراہا۔وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ انوار الحق مستقبل میں بھی چترال کے حقوق کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے اور چترال کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ڈی سی انوار الحق نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اُن سے جتنا ہوسکےوہ چترال کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں