191

پی سی ڈی او 2011سے علاقے میں سماجی ،تعلیم ،ثقافت سمیت دیگرترقیاتی کاموں میں خدمات سرانجام دے رہاہے چیئرمین نوراحمدشاہ پرواک

چترال(ڈیلی چترال نیوز)چیئرمین کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (پی سی ڈی او)پرواک نورمحمدشاہ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ پی سی ڈی او 2011سے علاقے میں سماجی ،تعلیم ،ثقافت سمیت دیگرترقیاتی کاموں میں خدمات سرانجام دے رہاہے۔اس مرتبہ بھی ونٹرسپورٹس 2023 کے انعقاد میں اے کے آرایس پی اوربی ایل ایس او کے ساتھ ساتھ پی سی ڈی او کابھی کلیدی کرداراورتعاون کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے آرگنائزیشن ہمیشہ قدرتی آفات اوردوسرے فلاحی کاموں میں نسلی ،علاقائی اورفرقہ وارانہ تعصبات سے بالاترہوکرانسانیت کی خدمت کرتے ہیں ۔اورہمارے علاقے میں کام کرنے والے سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کے ساتھ بھرپورتعاون کرتے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں