227

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے نو تعینات ڈپٹی کمشنر لوئر چترال ارشد قیوم برکی نے کمشنر آفس سیدو شریف سوات میں ملاقات

سوات(نامہ نگار)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے نو تعینات ڈپٹی کمشنر لوئر چترال ارشد قیوم برکی نے جمعرات کے روز کمشنر آفس سیدو شریف سوات میں ملاقات کی,اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ عبدالکبیر خان بھی موجود تھے۔کمشنر ملاکنڈ نے ڈی سی لوئر چترال کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی، ملاقات کے دوران چترال لوئر کے انتظامی امور پر بھی بات چیت ہوئی ،کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنر کو صوبائی حکومت کی طرف سے جاری احکامات کو بطریق احسن سرانجام دینے اور عوام الناس کیلئے اپنے دفتر کےدروازے ہر وقت کھلا رکھنے کی ہدایت کی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں