284

جے یو آئی کے جوان سال قائد مولانا اسجد محمود چترال کی وادی وادی میں معیاری سڑکوں کا جال بچھانے کی یقین دہانی کرائی ہے فضل الرحمن چترال

چترال ( ڈیلی چترال ) جمعیت علمائے اسلام چترال ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری، آل پولیٹیکل پارٹیز کے اسٹئیرنگ کمیٹی کے سابق سیکرٹری اور جمعیت طلباء اسلام کے سابق مرکزی رہنما فضل الرحمن نے کہاہے کہ جے یو آئی کے جوان سال قائد اور سالار حضرت مولانا اسجد محمود چترال میں مواصلات کے شعبے میں درپیش جملہ مسائل کو حل کرتے ہوئے چترال کی وادی وادی میں معیاری سڑکوں کا جال بچھانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور حال ہی میں این ایچ اے کی طرف سے چترال کے لئے خطیرفنڈز کی منظوری اس کاعملی ثبوت ہے۔ جغور کے مقام پرواقع اپنی رہائش فضل الرحمن ہاؤ س میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کا صاحبزادہ مولانا اسجد محمود کا چترال کے عوام سے بے لوث محبت پہلے سے موجود ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے چترالی بہن بھائیں کا ساتھ دیا اور گزشتہ سالوں میں کووڈ 19کی عالمی وباء کے دوران انہوں نے طلحہ محمود فاونڈیشن کے ذریعے بیش بہا امداد ی پیکج چترال بھیجوادیا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا اسجد محمود چترال کو اپنا دوسرا گھر اور چترالی عوام کو اپنے دل سے ذیادہ قریب رکھتے ہیں اور چترالی عوام بھی ہر الیکشن میں قائد جمعیت کی پذیرائی کرتے رہے ہیں اور بے لوث محبت کا یہ سلسلہ وقت گزرنے کے ساتھ اور بھی مضبوط ترہوتا جارہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب جے یو آئی چترال میں ناقابل تسخیر سیاسی قوت کے طور پر ابھرے گا۔ جمعیت کے نوجوان لیڈر فضل الرحمن نے اس امید کا اظہار کیاکہ اسجد محمود کی وژن کے مطابق چترال میں آنے والے دنوں میں کمیونیکیشن کے سیکٹر میں ترقیاتی منصوبہ جات پر عملی کام شروع کیا جائے گا جبکہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک چترال کا علاقہ اس شعبے میں نظر انداز رہا ہے۔ انہوں نے جے یو آئی ضلع لویر چترال کے امیر مولانا عبدالرحمن اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی چترال کے عوام کو درپیش گوناگون مسائل کو حل کرانے میں مخلصانہ کوششوں کی بھی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں