253

خیبرپختونخوا آثار قدیمہ و میوزیم کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام آئس سپورٹس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

چترال ( محکم ا لدین ) خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور ونٹرسپورٹس فیڈریشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے وادی چترال کی حسین وادی پرواک میں مختلف عمر کے بچے بچیوں اور نوجوانوں کیلئے آئس سپورٹس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بروغل، یارخوون لشت اور لاسپور اپرچترال،کیلاش اورگبورلوئر چترال سے تعلق رکھنے والے مقامی پچاس (50)سے زائد اتھلیٹس نے آئس ہاکی اور آئس کرلنگ کے ٹریینگ کیمپ میں شرکت کی۔ تین روزہ کرلنگ اینڈ آئس ہاکی ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں میں آئس سپورٹس کٹس اور دیگر سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر نائب صدر ونٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان شاہد ندیم اور کینیڈین کوچزمس سبینہ اسلام کرلنگ کوچ اور مس مہرین آئس ہاکی کوچ نے آئس کرلنگ اور آئس ہاکی سے متعلق ٹریننگ دی۔ ٹریننگ کے دوران آئس ہاکی اور آئس کرلنگ کی مختلف ٹیکنیک اور اصولوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ ٹریننگ سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد ندیم کا کہنا تھا کہ ان بچوں میں سیکھنے کی صلاحیت موجود ہے اور گراس روٹ لیول پر آئس ہاکی اور آئس کرلنگ میں محنت کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ مستقبل کیلئے بہترین ٹیلنٹ سامنے لایا جائے۔ تین روزہ ٹریننگ پروگرام میں ونٹرسپورٹس فیڈریشن پاکستان اور ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے کینیڈین کوچز کی زیرنگرانی اتھلیٹس کو ٹریننگ دی گئی تاکہ ان اتھلیٹس کی بہترین تربیت کی جا سکے اور مستقبل میں اچھے کھلاڑیوں کی شکل میں نہ صرف ابھر کے سامنے آنے کا موقع ملے گا بلکہ ملک کا نام بھی روشن کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں