233

پولیس کے جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے لواری میں پھنسے ہوئے گاڑیوں کو دھکا دے کر محفوظ مقامات کی طرف نکلنے

چترال (نمائندہ ) لویر چترال پولیس نے گزشتہ رات ضلع سے باہر جانے والی سینکڑوں گاڑیوں کو لواری کے مقام پر انتہائی طوفانی بارش اور برفباری میں مدد فراہم کرکے انہیں ممکنہ طور پر گزشتہ سال کی مری جیسی صورتحال سے بچالیا۔ ڈی پی او لویر چترال ناصر اقبال کی ہدایت پر ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم نے پولیس کی بھاری جمعیت کے ساتھ لواری ٹنل اور میرکھنی کے درمیان سخت برفباری سے متاثر گاڑیوں دروش کی طرف منتقلی میں مدد فراہم کرتے رہے۔ متعدد متاثرہ مسافروں نے فون پر مقامی میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے ان مسافروں کو سفر دوباری شروع کرنے کھانے پینے اور دوسرے سہولیات کے حصول میں بھی مدد کی۔ انہوں نے پولیس کے جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے لواری میں پھنسے ہوئے گاڑیوں کو دھکا دے کر محفوظ مقامات کی طرف نکلنے میں مدد دیتے رہے۔ دریں اثناء اپر اور لویر چترال کے اضلاع کی تمام وادیوں میں گزشتہ 36گھنٹوں سے مسلسل بارش اور برفباری کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں اور مستوج، یارخون، لاسپور، اویر، کریم اباد، لوٹ کوہ ، شیشی کوہ اور سرسوں میں ڈیڑھ سے دو فٹ برف پڑی ہے اور تریچ، بروغل، کھوت سمیت کئی وادیوں میں موٹر گاڑیوں کی ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔ چترال کا لواری ٹاپ کے مقام پر نیشنل گرڈ سے رابطہ منقطع ہونے سے چترال کے دونوں اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں