188

سابق ایم این اے شہزاہ افتخار الدین ایک وفد کے ہمراہ چیف سکرٹری خیبرپختونخوا سے ان کے دفتر میں ملاقات

اپرچترال(زاکرمحمدزخمی سے)سابق ایم این اے شہزاہ افتخار الدین ایک وفد کے ہمراہ چیف سکرٹری خیبرپختونخوا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد میں شہزادہ افتخار الدین کے علاوه سنیر لیگی رہنما محمد وزیر خان،حاجی عبدالرب اور سابق چیرمین رحمت ولی شاہ بھی شامل تھے۔اس موقع پر سکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ بھی موجود تھے۔شہزادہ افتخار الدین نے میٹنگ میں فلورملوں کے بارے عوامی تحفظات پیش کی۔یاد رہے کہ ٹاون چترال اور ٹاون دروش میں سرکاری گودام سے گندم مل مالکان کو فراہم کیے جاتےہیں جو عوام کو آٹا فراہم کرتے ہیں ۔اس میں عوام کی شکایت ہے کہ آٹا معیار کے مطابق نہیں اور انہیں سرکاری گودام سے گندم فراہم کی جائے۔ چیف سکرٹری عوامی تحفظات دور کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جو پانچ دنوں کے اندر اپنی رپورٹ چیف سکرٹری کوپیش کرینگے جو اس رپورٹ کی روشنی میں اگلا لایحہ عمل مرتب کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں