201

اپر چترال کے لئے بجلی کی بحالی پر ہم وفاقی حکومت کے مشکور ہے۔ عید علی

اپرچترال(کریم اللہ)اپر چترال میں گزشتہ کئی سالوں سے بجلی کا بحران تھا سال روان میں سردی کی لہر بڑھنے کے باعث اس میں تیزی آئی تھی اور بیس سے بائیس گھنٹے بجلی غائب رہتے تھے جس کی وجہ سے لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو کے رہ گئی تھی۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے سنجیدہ کوشش کرنے پر ہم وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور دیگر عہدہ داروں کے شکر گزار ہے۔
ان خیالات کا اظہار ویلج کونسل پرواک کے جنرل کونسل عید علی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپر چترال میں بجلی بحران کے خاتمے کے لئے سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر اور دیگر لوگ بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں جن کی کوششوں سے پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاہدہ طے پایا اور اپر چترال کے لئے بلا ناغہ بجلی کی فراہمی ممکن ہونے کے امکانات ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس شدید ترین سردی اوپر سے برف باری میں بجلی کی بیس سے بائیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے علاقے کے لوگ شدید ترین اذیت کا شکار تھے کیونکہ آج کے دور میں ہماری زندگی کا بیشتر دارو مدار بجلی پر ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہےکہ جلد از جلد اپر چترال کے لئے الگ گرڈ اسٹیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں