260

یونیورسٹی آف چترال،ایم اے کے سالانہ امتحانات 2022 کے یو ایف ایم کیسز کی سماعت یکم فروری کی بجائے 15 فروری مقرر

چترال (نامہ نگار)کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف چترال کی طرف سے جاری ایک اعلامیے میں ان تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا گیا ہے کہ چترال بھر میں موسم کی خرابی اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سےایم اے کے سالانہ امتحانات 2022 کے دوران شروع ہونے والے یو ایف ایم کیسز کی سماعت یکم فروری کی بجائے 15 فروری 2023 بروز بدھ کو مقرر کی گئی ہے۔ تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ/نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کمیٹی کے سامنے اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں