Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر مسٹر جولین ہارنیس کا سیلاب سے متاثرہ گاوں ریشن کا دورہ

چترال(نامہ نگار)قوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر مسٹر جولین ہارنیس کا سیلاب سے متاثرہ گاوں ریشن کا دورہ۔اس موقع پرانہوں نے گاوں ریشن کو مذید نقصان اور متاثر ہونے سے محفوظ بنانے کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر مسٹر جولین ہارنیس نے سیلاب اور GLOFسے متاثرہ علاقہ ریشن کا دورہ کیا۔ ریشن پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے اس کا استقبال کیا۔ مسٹر جولین ہارنیس نے سیلاب سے متاثرہ ایریاز کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اور ان کی ٹیم مذکورہ متاثرہ گاوں کو ائندہ انے والے قدرتی افات سے محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ مسٹر جولین ہارنیس اور ان کے ساتھ ائے ہوئے دوسرے معزیزین نے ریشن گلوف پراجیکٹ کے ممبران اور عمائدین علاقہ کے ساتھ تفصیلی نشست کی اور ان کے مسائل سن لئے۔ انہون نے انہیں یقین دلایا کہ اقوام متحدہ کے ادارے لوکل گورنمنٹ اور سول سوسائٹی کے تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہے تاکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔

Related Articles

Back to top button