323

ذرائع کے مطابق سابق ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین عنقریب پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکریں گے

چترال(ڈیلی چترال نیوز) پی پی پی قیادت کی طرف سے سابق ممبرقومی اسمبلی چترال شہزادہ افتخارالدین کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی گئ۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی نائب صدرسلیم خان ،ضلعی صدرلوئرچترال انجینئرفضل ربی جان ،جنرل سیکرٹری لوئرچترال قاضی فیصل ،تحصیل صدردروش حاجی غازی خان وردک،سابق ایم پی اے اپرچترال حاجی غلام محمد،تحصیل چیئرمین دروش شہزادہ خالد پرویز نے مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنماوسابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین سے تفصیلی ملاقات میں پی پی پی میں شمولیت کی دعوت دے دی ۔ اوراُمیدظاہرکی ہے کہ شہزادہ افتخارالدین عنقریب پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکریں ۔شہزادہ افتخارالدین نے چند دنوں کے اندر اپنے متعلقیں سے صلح مشورے کا فیصلے کیا۔پی پی پی کے قائدین اورشہزادہ افتخارالدین نے پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا سےبھی ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی اورضلعی قیادت شہزادہ افتخارالدین کی پی پی پی میں شمولیت میں دلچسپی لے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں