246

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر پرائس ریویو کمیٹی اپر چترال کا اجلاس منعقد۔ اجلاس میں سال 2023 کے لئے اشیاء خوردونوش کے نرخنامے مقرر کئے گئے

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کی خصوصی ہدایات پر پرائس ریویو کمیٹی اپر چترال کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان صاحب کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔
اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مستوج، تجار یونین بونی کے صدر، جنرل سکریٹری اور دوسرے متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اشیاء خوردونوش کےقیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں لوئر ڈسٹرکٹس میں تعین کئے گئے نرخناموں کو چیک کیا گیا اور اس کے مطابق اپر چترال کے لئے نرخون کا تعین کیا گیا۔ نرخنامون کا باقاعدہ اجراء ائندہ کچھ دنوں میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی باضابطہ منظوری کے بعد مشتہر کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تجار یونین کے صدر اور دوسرے متعلقہ نمائندوں کو رمضان المبارک کے دوران منافع خوری اور زخیرہ اندوزی سے اجتناب کرنے کی پرزور ہدایت کی۔ تجار یونین نے یقین دلایا کہ رمضان المبارک کے دوران لوگوں کے ساتھ خصوصی رعایت کی جائے گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں