362

اظہارتشکر۔۔۔۔۔۔۔۔اُن سب کامشکورہوں کہ جنہوں نے میرے والدمحترم کے اس دنیائے فانی سے رخصت ہونےپرہمیں حوصلہ دی /شجاعت علی بونی گول حال بلچ چترال

چترال (ڈیلی چترال نیوز)معروف سماجی شخصیت شجاعت علی سکنہ بونی گول نے کہاہے کہ ہم اپنے اوراپنے اہل خانہ طرف سےان تمام دوست و احباب، رشتہ داروں، قابل فخر ہمسایوں ،سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان و عہدادران اور سیاسی شخصیات کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے میرے والد محترم کے اس دنیائے فانی سے رخصت ہونے پر ہمیں حوصلہ دینے اور ہمارے غم کو بانٹنے کے لیے بنفسِ نفیس خود تشریف لائے ۔ ٹیلی فون ، ایس ایم ایس ، سوشل میڈیا اور ای میل کے ذریعے دنیا بھر سے اپنی پیغا مات بھیج کر ہمارے غم میں برابر کے شریک ہوئے۔
ہم معذرت چاہتے ہیں آپ سب سے کہ فردا فردا ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے اس لیے ہم چترال کے لوکل اخبارات کے ذریعے آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کے اللہ تعالیٰ آپ سب کو اور آپ کے خاندانوں کو اپنے حفظ وامان میں رکھیں۔امین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں