229

ڈی۔پی۔او چترال لوئر کی پولیس افسران کورمضان المبارک کے دوران تمام مساجد/عبادت گاہوں میں سیکورٹی انتظامات کو فل پروف بنانے کی ہدایت۔

چترال(نامہ نگار)ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جائز عرض معروض سننے کی خاطر اپنے دفتر میں آن لائن اردلی روم کا انعقاد کیا۔

جسمیں اپر چترال کے مختلف تھانوں، چوکیات، شعبہ جات اور پولیس لائن میں تعینات جوانان نے پیش ہوکر اپنے مسائل سے ڈی۔پی۔او کو آگاہ کیا۔

ڈی۔پی۔او نے اس موقع پر پولیس جوانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔اردلی روم کے دوران ڈی۔پی۔او نے جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان فورس کا اصل سرمایہ ہیں جن کو درپیش مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
آپ کے مسائل کے حل کیلئے میرے افس کے دروازے ہر وقت کھلے رہینگے۔

اس موقع پرڈی۔پی۔او نے پولیس افسران سے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران تمام مساجد/عبادت گاہوں میں سیکورٹی انتظامات کو فل پروف بنایا جائے۔

اس کے علاوہ ایس۔ایچ۔اوز کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ عوام کے درمیان معمولی تنازعات کو مشیران علاقہ کی موجودگی میں باہمی صلح اور اتفاق رائے سےحل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں