198

عبید الرحمن سنئیر اڈٹ آفیسر ملٹری اکاونٹس کے عہدے پر فائز ۔

چترال ( محکم الدین ) چترال کے معروف سیاحتی علاقہ ایون تھوڑیاندہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان عبیدالرحمن و لد عزیز الرحمن کو منسٹری آف ڈیفنس کے ملٹری اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ میں سنئیرآڈٹ آفیسر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ عبیدالرحمن پہلے چترالی ہیں ۔جس نے اوپن میرٹ پر یہ عہدہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ وہ انتہائی منکسر المزاج ،سخت محنتی اور نرم دل کے مالک ہیں ۔ کم وسائل کے باوجود انہوں نے انتھک محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کی ۔ اور اپنی جہد مسلسل کا ثمر حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔جو کہ ان کے خاندان ،عزیز و اقارب اور علاقے کے لوگوں کیلئے خوشی کا مقام ہے ۔ سابق ناظم یو سی ایون رحمت الہی نے عبیدالرحمن کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے ،اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں