346

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن لوئرچترال کی خاکروب ملازمین کے گھروں میں قحط کاسماں ہے/محمدکوثر/فضل الرحمن چترالی

چترال(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) چترال کے سب ڈویژنل صدرمحمدکوثرایڈوکیٹ،پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان رہنماقاضی وقارایڈوکیٹ ،جمعیت علماء اسلام لوئرچترال کے رہنما فضل الرحمن چترالی ،مولاناعبدالسلام اوردوسروں نے کہاکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن لوئرچترال کی خاکروب اسٹاف کے ہڑتالی کیمپ کادورہ کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ چارماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے رمضان المبارک کے اس مبارک مہینے میں اُن غریب ملازمین کے گھروں میں قحط کاسماں ہے۔ہڑتالیوں کاکہناہے کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے ٹی ایم اے ملازمین احتجاج کررہے ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر لوئرچترال ،ٹی ایم اے چترال اورتحصیل ناظم سمیت کوئی بھی ذمہ دارداد راسی تو کجاہمدردی کااظہارکرنے کے لئے نہیں آئے ۔ ہڑتالیوں نے اپنے احتجاج میں مزیدشدت لانے ،روڈ بلاک کرنے اوراسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال کے دفترکے سامنے خودسوزی کرنے کی دھمکیوں کے پیش نظرقراردادہذاکے ذریعے تمام ذمہ داروں یعنی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا، ڈپٹی کمشنر لوئرچترال ،ٹی ایم اےچترال اورتحصیل ناظم چترال کومتنبہ کیاجاہے کہ دودن کے اندراگراُن کے تنخواہیں ریلیز نہ کئے گئے توکسی بھی ناشگوارواقعے کی تمام ترذمہ داری مقامی انتظامیہ اورٹی ایم اے پرہوگا۔اورعدالت عالیہ تک یہ معاملہ اٹھایاجائے گا۔اس کی تمام اخراجات کی ادائیگی ٹی ایم اے اورتحصیل ناظم پرہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں