213

چیو پل کے قریب گاڑی حادثے کا شکار ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ریسکیو 1122

چترال/گذشتہ شب 12 بجے کے قریب چترال ٹاؤن چیو پل کے ساتھ کورولا گاڑی دریائے چترال میں گرنے کی اطلاع ریسکیو1122 کو ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم بروقت کارروائی کرتے ہوئے جائے حادثہ پہنچ کر گاڑی میں پھنسے ڈرائیور کو ریسکیو کرکے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا، ریسکیو1122 کی ریکوری ٹیم نے ریکوری وہیکل کے ذریعے متاثرہ گاڑی کو بھی دریائے چترال سے ریکور لیا، حادثے کے وقت گاڑی میں صرف ڈرائیور سوار تھا کہ حادثہ پیش آیا، تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ابتدائی معلومات حاصل کرنے پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں