Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

مفت آٹا کی تقسیم میں عوام کو ذیادہ سے ذیادہ سہولت دینے کی بھر پور جدوجہد کرے گا۔ڈی سی اپرچترال خالدزمان

چترال ( نامہ نگار) اپر چترال ضلعے میں مفت آٹا کی تقسیم کے لئے خصوصی میکانزم بنالی ہے جہاں فلور ملز نہ ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ایس او پیز کے مطابق آٹا کی مستحقین تک ڈلیوری ممکن نہ تھا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال خالد زمان نے اپر چترال کے ہیڈ کوارٹرز بونی سے ٹیلی فون پر میڈیا کو بتایاکہ بونی کے مضافات میں واقع علاقوں میں آٹا کی ترسیل میں مسئلہ نہیں ہے جبکہ لاسپور، یارخون، تورکھو کے دیہات کے لئے آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے اداروں اور ایس آر ایس پی سے معاونت حاصل کرکے یارخون اور لاسپورکا کوٹہ مستوج ٹاؤن پہنچادیا جائے گا جہاں ہر گاؤں کے نمائندے نامزد کردہ افراد کی شناختی کارڈ لاکر وصول کرے گا جس سے ہر فرد کو مستوج یا بونی آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ تورکھو سائیڈ کے لئے شاگرام کے مقام پر پہنچانے کی کوشش کی جائے گی جہاں سے ریچ، کھوت، تریچ اور دوسرے مقامات کے نمائندے آکر وصول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بونی کے مقام پر صرف ایک منی فلور مل ہے جس کی پسائی کی گنجائش 200تھیلا روزانہ ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے لویر چترال کے شہر سے فلور مل کی خدمات حاصل کی ہے جوپسائی کے بعد بونی تک پہنچانے کی ذمہ داری لی ہے۔ ڈی سی خالد زمان نے اس عزم کا اظہا ر کیاکہ وہ مفت کی تقسیم میں عوام کو ذیادہ سے ذیادہ سہولت دینے کی بھر پور جدوجہد کرے گا۔

Related Articles

Back to top button