326

اپر چترال کے مستوج ٹاؤن میں سید اکبرشاہ نامی ایک شخص نے خود کشی کرلی۔

چترال ( نامہ نگار) اپر چترال کے مستوج ٹاؤن میں سید اکبرشاہ نامی ایک شخص نے خود کشی کرلی۔ پولیس اسٹیشن مستوج کے اہلکار کے مطابق انہوں نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ چندماہ قبل سید اکبر شاہ کے بیٹے نے بھی خود کشی کرلی تھی اوراس وجہ سے وہ ذہنی کرب میں مبتلا تھا۔ دریں اثناء لویر چترال کے گاؤں کوغوزی میں گولین گول بجلی کے سوئچ یارڈ کے قریب مزدا گاڑی دریا کے کنارے جاگر ی جس سے ڈرائیور جنید خان ولد محمد شریف ساکنہ چکدام دروش موقع پر جان بحق ہوگئے۔ پولیس اسٹیشن کوغوزی کے اہلکار کے مطابق گاڑی میں صرف ڈرائیور سوار تھا جبکہ حادثے کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی جبکہ گاڑی بونی سے دروش جارہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں