تازہ ترین
چترال ٹاوں کے نواحی گاوں خورکشاندہ میں عجازاحمدنامی شخص کے گھرمیں شارٹ سرکٹ کی وجہ جل کرخاکستر

چترال(نامہ نگار)چترال ٹاوں کے نواحی گاوں خورکشاندہ میں عجازاحمدنامی شخص کے گھرمیں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ اچانک بھڑک اٹھی ، جس نے دیکھتےہی دیکھتے پورے گھرکواپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی سے لاکھوں کاقیمتی سامان جل کرخاکسترہوگیا۔ جبکہ کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ پانی بروقت نہ ہونے کی وجہ سے نقصانات زیادہ ہوگیا اورساتھ ہی دوگھروں کوجوزی بھی نقصان ہواہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کارروائی میں مصروف عمل ہیں۔واقعہ میں گھرسمیت قیمتی سامان جل کرراکھ کاڈھیربن گیا۔ چترال سکاوٹس ،چترال پولیس ،ریسکیو 1122 اورمقامی لوگوں نےکئی گھنٹوں تک مسلسل جدوجہدکرکے آگ پرقابوپانےمیں کامیاب ہوگئے.



