230

یونیورسٹی آف چترال میں “دا کلی رانرا” کے نام سے پراجیکٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد

یونیورسٹی آف چترال میں “دا کلی رانرا” کے نام سے پراجیکٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس منصوبے کا مقصد معاشرے میں پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا ہے۔ منصوبے کا باقاعدہ آغاز ربن کاٹنے کی تقریب سے کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جناب حفیظ اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر QEC، یونیورسٹی آف چترال نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ تھے۔ انہوں نے پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد کو سراہا اور طلباء پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال جناب محمد علی خان نے بھی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان معاشرے کا ممکنہ اثاثہ اور تبدیلی کے ایجنٹ ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو معاشرے کے مفاد کے لیے استعمال کریں۔

ہاشو فاؤنڈیشن چترال کے ریجنل کوآرڈینیٹر جناب شادمان زین نے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

اخوت فاؤنڈیشن چترال کے ایریا منیجر آفتاب احمد نے شرکاء کو اخوت فاؤنڈیشن کے کام اور معاشرے کی سماجی ہم آہنگی میں اخوت فاؤنڈیشن کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔

پروجیکٹ کے فوکل پرسن ڈاکٹر نظام الدین نے مہمانوں کی شرکت اور قیمتی وقت کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام کے اختتام پر وائس چانسلر نے مہمانوں کو شیلڈ اور سووینئر پیش کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں