تازہ ترین

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس لوئرچترال کے زیرنگرانی اورمالی معاونت سے ہیومن کیئر فاؤنڈیشن کے ہمراہ الاحکمت سکول جغورمیں نعت خوانی اور تقریری مقابلوں کاانعقاد

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس لوئرچترال کے زیرنگرانی اورمالی معاونت سے ہیومن کیئر فاؤنڈیشن کے ہمراہ الاحکمت سکول جغورمیں نعت خوانی اور تقریری مقابلوں کاانعقادکیاگیا۔نتائج کے مطابق تقریری مقابلوں میں فسٹ پوزیشن ثناء مہروش،دوسری حسینہ علی ،اورتیسری پوزیشن واصیلہ رئیس نے اپنے نام کرلی ۔جبکہ نعت خوانی میں پہلی پوزیشن توصیف الرحمن ،دوسری انس الرحمن اورتیسری پوزیشن تحریم نے حاصل کی ۔اس موقع پرڈسٹرکٹ یوتھ افیسر جبارغنی نے کہاکہ چترال کے بچو ں میں مقابلوں کا انعقاد کرکے ان کے ٹیلنٹ کو نکھارا جاسکتا ہے، بچوں میں مقابلوں کی فضا ان کے اعتماد کو بڑھاتی ہے اور آگے بڑھنے کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتاہے۔ ہمارے بچوں اوربچیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجودہے۔ لیکن بعض غریب بچوں کومناسب مواقع اورتعلیمی سہولیات نہ ملنے پرزندگی کی دوڑ میں آگے نہیں جاسکتے ہیں۔ تقریب کے اختتام میں پوزیشن ہولڈرطلباء وطالبات کوانعامات اورشیلڈزسے نوازا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button