تازہ ترین
چترال شندور روڈ سمیت تین فیڈرل فنڈڈ روڈ پراجیکٹوں پر کام شروع کرانے کے لئے پی پی پی کے بعد سول سوسائٹی تنظیموں نے بھی احتجاج کے میدان میں کود پڑنے کا فیصلہ

چترال (نمائندہ ) چترال شندور روڈ سمیت تین فیڈرل فنڈڈ روڈ پراجیکٹوں پر کام شروع کرانے کے لئے پی پی پی کے بعد سول سوسائٹی تنظیموں نے بھی احتجاج کے میدان میں کود پڑنے کا فیصلہ کیا۔ سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ کی کال پر چترال پریس کلب میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں میر دولہ جان، قاضی نسیم، مولانا اسرار الدین الہلال، صفت زرین، صدر تجار یونین بشیر احمد اور صدر ڈرائیور یونین اور صدر ڈسٹرکٹ بار ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے چترال شندور روڈ پر کام کی بندش پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر 15دنوں کے اندر اندر شندور، گرم چشمہ اور کالاش روڈ پر کے ان شروع نہ کیا گیا تو سول سوسائٹی راست قدم اٹھانے پر مجبور ہوگی جس کی تمام زمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی



