ارندو جنگل کی تحفظ ہم سب کی زمہ داری ہے۔محکمہ فارسٹ کے تعاؤن کے بغیر ممکن نہیں۔ حاجی شیرزمین

دروش( نمائندہ خصوصی) یکم مئی 2023 کو بلدیاتی نمائندہ گان کا ایک اہم اجلاس زیر صدار حاجی شیر زمین وی سی چیرمین اسپر دمیل منعقد ہوا۔ اجلاس میں علاقے کے عمائدین، وی سی چیرمین حضرات و نمائندہ گان نے شرکت کیں۔ حاجی شیرزمین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کی عمائدین سے تعاؤن نہ کرنا تشویش ناک ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے فارسٹ انتظامیہ اور خاص ڈسٹرکٹ فارسٹ آٖفیسر کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ٹمبر کی سمگلنگ جاری ہے۔ ارندو سے لیکر دروش تک فارسٹ کے مختلف چیک پوسٹس موجود ہیں مگر کئی گاڑیوں میں سیلپران و گلیرے جات کو غیر قانونی طور پر دروش یا چترال لے جاتے ہیں۔اگر دروش میں اسسٹنٹ کمشنر نے ان تمام سمگلنگ کی روک تھام نہ کیا ہوتا تو آج تک جنگل سے مزید درختان کی کٹائی کر کے سمگلنگ کیا ہوتے۔ ایک سوال کے جواب میں چیرمین وی سی حاجی شیر زمین نے کہا ہے کہ جنگل کی کٹائی کی روک تھام کیلئے محکمہ فارسٹ کے پاس کوئی پلان موجود ہی نے جس کی وجہ سے آئے روز ، دمیل، ارندو اور دیگر علاقوں میں جنگلات کی کٹائی ہو رہی ہے۔ فارسٹ کے اہلکار موقع پر جاکر ملوث اہلکاروں کے خلاف پرچہ تو کاٹ رہے ہیں مگر بد قسمتی سے وہ پرچہ شدہ درختاں دوبارہ سمگلنگ ہوتا ہے ہونا یہ چاہیے کہ مذکورہ پرچہ شدہ درختان کو دروش ڈپو میں پہنچانا چاہیے تھا مگر یہاں ڈپو میں ابھی تک ایک بھی درخت تازہ حالت میں موجود نہیں کیونکہ حالیہ دنوں میں دمیل وغیرہ علاقہ جات کئی افراد کے خلاف درختاں کی کٹائی میں پرچہ کر چکے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ بڑے سائز کے درختان کو چھوٹے سائز کرکے سیلپر اور گلیے بناکر ملبے کے درختوں کے نیچے دروش وچترال لے جاتے ہیں ۔علاقے میں دیار ملبہ مکمل صاف ہو چکا ہے اور دیار ملبے کا بہانہ بناکر سمگلنگ کرتے ہیں۔ اب بھی یو سی ارندو کے مختلف مقامات میں جنگلات کی کٹائی ہو رہی ہے اور ابھی تک محکمہ فارسٹ جنگل کی تحفظ میں مکمل ناکام ہے۔ ان سارے معاملات کی انکوائری ہونی چاہیے اور زمہ داراں کے خلاف محکمانہ کاروائی ہونا چاہیے۔
حاجی غازی خان چیرمین وی سی ارندو گول کمسئے نے کہا ہے کہ درخت اور جنگلات قدرت کا عطاکردہ وہ نایاب تحفے ہیں ،جن کو دیکھ کر طبیعت خوش گوار ، دل کو سکون اور راحت ملتی ہے ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا و چیف کنزر ویٹر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنگل کی تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ ارندو سے لیکر دروش تک مختلف مقامات میں فارسٹ چیک پوسٹ ہونے کے باوجود بھی ٹمبر کا سمگلنگ ہونا محکمہ فارسٹ اور خاص ڈسٹرکٹ آفیسر کے اوپر سوالات کھڑے کرتے ہیں، ان تمام تر صورت حال کیلئے ایک کمیٹی بنایا جائے اور محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں کیلئے ایک موبائل سروس کا بندبست کیا جائے اور ٹمبر کی سمگلنگ اور جنگل کی تحفظ کیلئے خصوصی اقداما ت کیا جائے۔ عبد المجیدخان چیرمین وی سی ارندو، نذر خان جنرل کونسلر لنگوربٹ، حاجی پاچہ خان، کشر خان، مالک حضرت نور، حاجی سعادت ، محمد نور کسان کونسلر، حاجی غلام سخی، روز محمد وغیرہ نے بھی جنگل کی تحفظ کیلئے روشنی ڈالی۔ آخر میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا جنگلات کی کٹائی و سمگلنگ کی روک نہ ہوئی تو علاقہ عمائدین محکمہ فارسٹ کے خلاف احتجاج کریں گے۔




