171

چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے محکمہ انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا میں ڈائرکٹر جنرل کی تقرری کے بارے میں محکمہ کے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی

چترال ( نامہ نگار) چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے محکمہ انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا میں ڈائرکٹر جنرل کی تقرری کے بارے میں محکمہ کے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تقرری محکمے کے سینئر افسران کے ساتھ ناانصافی ہے اور اس کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال اس کا مظہر ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس تقرری کے بارے میں چترال پریس کلب بھی پشاور پریس کلب کے اپنائے ہوئے موقف پر قائم ہے کہ ا س پوسٹ پر ٹیکنیکل افسر کو تعینات کیاجائے جوکہ سب کو قابل قبول ہو۔ انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ کے افسران اور اہلکاران اور صوبہ بھر میں صحافی برادری کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے محکمہ انفارمیشن سے سینئر افسر کو ڈی جی کے عہدے پر تعینات کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں