194

چترال کے لئے گندم کے کوٹے سے فلورملز کو گندم کی فراہمی کاسلسلہ فی الفور بند نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برامدہوں گےدروش میں‌احتجاجی جلسہ

چترال (نمائندہ ) نماز جمعہ کے بعد دروش بازار میں آل پارٹیز کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے میں حکومت پر ایک بار پھر واضح کیا گیا کہ اگر چترال کے لئے گندم کے کوٹے سے فلورملز کو گندم کی فراہمی کاسلسلہ فی الفور بند نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برامدہوں گے اور ارندو سے لے کر بروغل تک عوام سراپا احتجاج ہوں گے جس کے بعد حالات پر قابو پانا حکومت کے بس کی بات نہیں رہے گی۔ جلسے سے امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا عبدالرحمن، امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد، سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، تحصیل چیرمین دروش شہزادہ خالد پرویز،پی ٹی آئی کے ارشاد مکرر، مسلم لیگ (ن) کے صفت ز رین اور عمران الملک، پی پی پی کے قاری نظام اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ 1970ء کے عشرے سے چترال کے عوام کو گندم پر دی جانے والی سبسڈی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فوڈ مافیا اور ضلعی انتظامیہ فلور ملز مالکان کو دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں عوام کو 58روپے میں ایک کلوگرام گندم ملنے کی بجائے 160روپے میں ایک کلوگرام آٹا خریدنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اگلے جمعہ کو چترال شہر میں جلسہ منعقدکیا جائے گا جس کے بعد شہر کوشٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتا ل کے ذریعے بند کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں