تازہ ترین
اپر چترال کا قابل فخر فرزند، خوش مزاج پولیس افسر ,ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر اپر چترال محمد شافع شفاء تبدیل ،ڈ ی ایس پی شرینگل اپر دیر تعینات

اپرچترال(ذاکرمحمدزخمی سے)تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی کے اعزاز میں سادہ اور پروقار تقریب آفس اپر چترال میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈی پی او اپر چترال شاہ جہان خان درانی , انیوسٹیگشن اپر چترال سہیل افضل خان (PSP) , SDPO مستوج محی الدین ، انسپکٹر حضرت الدین ، SI ناصر علی ، لائن افسر اکبر خان و دیگر پولیس افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ DPO نے تبدیل ہونے والے DSP کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔ڈی ایس پی محمد شفیع شفا حال ہی میں بحیثت ڈی ایس پی ہیڈکواٹر اپر چترال تعینات ہو چکے تھے۔تین مہینے کی مختصر مدت تک اپر چترال میں فرائض نبھاتے رہے ۔



