اے کے آرایس پی کے بیسٹ فاروئیرپراجیکٹ کے زیراہتمام ایک جامع اورمساوی افرادی قوت کی تعمیرعلاقائی ،ایمپلائرزکنونشن کاانعقاد

چترال (ڈیلی چترال نیوز) آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے زیراہتمام بیسٹ فاروئیرپراجیکٹ کے تحت کینیڈین حکومت کے اشتراک سے چترال کے مقامی ہوٹل میں ایک جامع اورمساوی افرادی قوت کی تعمیرعلاقائی ،ایمپلائرزکنونشن کاانعقادکیاگیا۔جس میں سرکاری ،اے کے ڈی این ،ایس آرایس پی ،ہوٹل ایسوسی ایشن ،ٹورزیم اوردوسرے اداروں کے سربراہان نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمدعلی نے کہاکہ اے کے آرایس پی چترال ہرمشکل وقت میں عوام کےاور حکومت کے شانہ بشانہ مصروف عمل ہیں اورچترال کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اے کے ڈی این کے تمام اداروں کے پوری ٹیم ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشرے کو مردوں کا معاشرہ کہا جاتا ہے لیکن میرے خیال میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ اگر کوئی بھی گھر یا خاندان کامیاب زندگی گزار رہا ہوتا ہے تو اس میں خواتین کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے ۔ میاں بیوی گاڑی کے دو پہیوں کی حیثیت رکھتے ہیں اگر ان میں توازن ہو تو زندگی خوشگوار گزرتی ہے۔مہمان خاص ڈسٹرکٹ پولیس افیسرلوئرچترال اکرام اللہ نے کہاکہ اے کے ڈی این چترال کی تعمیر و ترقی میں خدمات سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے میں بھی بھرپور کردار ادا کر ہے ہیں جس سے نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے۔چترال کے خواتین مختلف علاقوں میں دقیانوسی اصولوں کامقابلہ کرتے ہوئے معاشرے کا فعال اور مثبت رکن بننے کی عزم کے ساتھ آگے آنے کی ضرورت ہے اور قدرت کی طرف سے عطا کی گئی صلاحیتوں کوصحیح معنوں میں استعمال واُجاگر کرکے ملک کی ترقی میں اپناحصہ ڈال سکتے ہیں ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اورچترال پولیس کی طرف سے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کی۔
ریجنل پروگرام منیجرڈاکٹراخترعلی نے کہاکہ اے کے آرایس پی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے جو کام کر رہے ہیں یقیناَ اس خطے کے نوجوانوں کے لئے ایک مثبت پیش رفت ہے۔نوجوانوں کوجوتربیت دی جاتی ہے اسے ضائع نہ کریں اورمحنت سے سیکھیں تاکہ زندگی میں آگے بڑھ سکیں اور اپنے پاؤن پر کھڑے ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ بے روزگاری اس وقت ملک کی ایک ایساایشوہے جس پرسوچناہم سب کی ذمہ داری ہے۔ہمارے ملکی اورسیاسی حالات اورہمارے وسائل ہمیں سوچنے پرمجبورکرتے ہیں ۔اگرہم ایک ساتھ مل بیٹھ کرغورکریں تونوجوان نسل کے مستقبل اورروزگارکے لئے کوئی نہ کوئی حل نکال سکتے ہیں۔
اس موقع پر سیاحت،تعمیرات،آئی ٹی ،دستکاری ،پن بجلی گھر،ٹیکنکل ایجوکیشن اوردوسرے موضوعات پرپینل ڈسکشن کاانعقاد کیاگیا ۔پینل ڈسکشن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو متعلقہ عنوانات پر بات چیت کے لیے مدعو کیا گیاتھاجس میں ۔ پینلسٹ بحث مباحثہ متعلقہ موضوع تک محدود رکھتے ہوئے سامعین کے سوالات کے جوابات پینل کے ذریعےدئیے اوردورحاضرکے درپیش مسائل پرروشنی ڈالی ۔
اس موقع پرمنیجرورکس اینڈانٹرپرائزاے کے آرایس پی چترال حمیدالاعظم ،پروگرام سہولت کارایثارعلی ،محمدنیاب ،اظہراللہ اوردوسروں نے کہاکہ اے کے آرایس چترال میں نوجوانوں کومختلف اسکیل میں ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ملازمت کے مواقع بھی فراہم کررہے ہیں۔آج کے اس کنویشن کے ذریعے چترال میں کام کرنے والے اداروں کے سربراہان کودعوت دینے کااصل مقصد یہ ہے کہ آپ کے ادارے کوکس طرح تربیت یافتہ اسٹاف کی ضرورت ہے اُس کے مطابق اے کے آرایس پی چترال کے نوجوانوں کوتربیت دے کرہنرمندبناکرآپ کودیں گے اُن کوملازمت دیناآپ سب کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے آپ صاحبان کی رائے لینے کے بعدایم اویوبھی دستخط کریں ۔ ایثارعلی نے کہاکہ ہمارے ملک کے 60 فی صدآبادی یوتھ کی ہےاُن کوکاروباری آئیڈیاز اور پلان کو موثر انداز سے پیش رفت کرنے کے حوالے سےآگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔اے کے آرایس پی دوسرے اداروں کے ساتھ معاشی تعاون پرتوجہ مرکوزرکھتے ہوئے نوجوانوں کوکارباری لائن میں آگے بڑھنے کی یکسان مواقع فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہےہیں۔اس موقع پرآغاخان ہیلتھ سروس خیبرپختونخو صوبہ خیبرپختونخوا اورپنجاپ ریجن کے ریجنل ہیڈمعراج الدین،آرپی ایم آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ نذیراحمد،ڈی پی ایم سرحدرورل سپورٹ پروگرام چترال طارق احمد،چیئرمین سی سی ڈی این چترال رحمت الہی ،بینک منیجرز،ہوٹل ملکان دوسرے سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کے سربرہان موجودتھے۔










