تازہ ترین
گولین۔۔برفانی علاقوں میں واقع پولنگ سٹیشنز کیلۓ جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔۔ڈپٹی کمشنر چترال

چترال(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے گولین وادی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پولنگ سٹیشنز , روڈذ , اور علاقے کے دیگر مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو پولنگ سٹیشنز میں ضروری سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے , اور علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر اے ڈی سی ریلیف عبید اللہ اور اے سی یو ٹی خلیل اللہ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ برفانی علاقوں میں واقع پولنگ سٹیشنز کیلۓ جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔تا کہ پر امن شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔