342

آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اکاہ) کے زیر اہتمام چترال میں کلائمیٹ چینج کے مطابق آبادی کوہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیارکرنے کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ

چترال(ڈیلی چترال نیوز) آغا خان ایجینسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کی زیرنگرانی جاری Building Resilience and addressing Vulnerabilities to Emergencies (BRAVE) پروجیکٹ کے تحت گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک ضلعی سطح کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے ریجنل پروگرام منیجر (RPM) ولی محمد خان نے مہمانوں کو ویلکم کیا اور میٹنگ کے شرکاء کو AKAHP کے اغراض و مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا اور چترال کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو یک سو ہو کر چترال ضلع کو لاحق موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایمرجنسی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پروگرام منیجر جاوید احمد نے BRAVE پروجیکٹ کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

جاوید نے اس میٹنگ کے مقاصد کے بارے میں بتایا کہ اس میٹنگ کا مقصد کمیونیٹی کی سطح پر تشکیل شدہ فورمز کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کاری کرنا اور ضلعی سطح پر بننے والے پلانز کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خدشات کے ساتھ ہم آہنگ بنانا اور مستقبل میں متوقع آفات کو سالانہ پلاننگ میں شامل کرانا ہے۔

اے ڈی سی فائنانس انور اکبر نے میٹنگ کی صدارت کی اور اے سی ہیڈکواٹر جناب ڈاکٹر عاطف جالب بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔

میٹنگ میں یو سی کوہ، یوسی چترال – 1, چترال – 2, یوسی آیون، یوسی دروش – 1 سے وی سی اے ایف کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ایگریکلچر ایکسٹنشن، ایگریکلچر ریسرچ، لایؤسٹاک، فارسٹ، محکمہ تعلیم، ایس آر ایس پی، ایل ایس او کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اے ڈی سی فائنانس انور اکبر اور اے سی ہیڈ کوارٹر عاطف جالب نے اے کے اے ایچ پی کے اقدامات کو سراہا اور مستقبل میں کمیونٹی کی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے والے اقدامات کو کامیاب کرنے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

دونون مہمانوں نے مشترکہ طور پر موسمیاتی تبدیلی کے خدشات کو کم کرنے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں