232

اپرچترال گاوں ریشن راغین میں طالب علم رفیق علی جان بحق،حادثاتی موت یاقتل پولیس اسٹیشن میں دراخواست دائر

چترال(نامہ نگار)ریشن کوڑوم شوغورمیں میں نوجوان کی لاش ملی ہے۔اورلاش کے ساتھ موٹرسائیکل بھی ایکسیڈنٹ کی صورت میں پڑی ہے ۔مقامی پولیس کواطلاع ملنے پرلاش پوسٹ مارٹم کے لئے بونی ہسپتال منتقل کردیاہے۔اورلاش کی شناخت رفیق علی ولدشوکت علی ساکن ریشن راغین کے طورپرکیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق رفیق علی پشاورکے ایک پرائیوٹ یونیورسٹی ارکیٹیکچرانجینئرنگ کاطالب علم تھا،جوعیدکی چھٹیوں پرگھرآیاتھااورآج موٹرسائیکل سمیت ان کی لاش ریشن کوڑم شوغورکے قبرستان کے قریب کھائی میں ملی ہے ۔بعض ذرائع کے مطابق نوجوان کی موت حادثاتی ہے اوروجہ حالیہ بارشوں کے بعدسڑکوں کوناگفتہ بہ حالت ہے مگران کے بعض رشتہ داروں نے پولیس میں یہ دعوی کیاہے کہ واقعہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے جس پرپولیس لاش کوتحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کے بعدانکوائری کررہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں