چترال کے سینئر صحافی محمد رحیم بیگ لال نے سینگور کے مقام پر اپنی زمین کو مسجد کے لئے وقف کرنے کے بعد اس کی تعمیر کا کام بھی شروع
چترال (نمائندہ ) چترال کے سینئر صحافی محمد رحیم بیگ لال نے سینگور کے مقام پر اپنی زمین کو مسجد کے لئے وقف کرنے کے بعد اس کی تعمیر کا کام بھی شروع کردیا۔ جمعہ کے روز ان کی نوتعمیر شدہ رہائش گاہ لال حویلی کی افتتاح کے بعد مسجد کی گراونڈ بریکنگ کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں چترال کے علمائے کرام اور صحافیوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندے کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر صدارتی ایورڈ یافتہ عالمی شہرت یافتہ قاری بزرگ شاہ الازہری، خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان، خطیب جامع مسجد بازار چترال مولانا اسرا ر الدین الہلال اور پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے زمین کھود کر رسم ادا کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے کہاکہ مسجد کی تعمیر کا کام اللہ اپنے نیک بندوں سے لے لیتا ہے اور ایسا انسان یقینی طور پر خوش قسمت ہے جس کے لئے اللہ کے ہاں قیامت کے روزخاص انعامات مقرر ہیں۔