Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لویر چترال محسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لویر چترال شہروزمفتی نے چترال شہر میں متعدد دکانوں کو سیل کردیا

چترال (نمائندہ) ڈپٹی کمشنر لویر چترال محسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لویر چترال شہروزمفتی نے منگل کے روز چترال شہر میں متعدد دکانوں کو سیل کردیا جوکہ مبینہ طور پر بغیر کسی رجسٹریشن کے پرنٹنگ، اسٹامپ سازی اور اس سے متعلقہ کام کرنے میں ملوث تھے جس کے لئے محکمہ اطلاعات سے ڈیکلریشن حاصل کرنا لازمی ہوتاہے۔ شہروز مفتی نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ انہیں ایک عرصے سے اطلاع مل رہی تھی کہ چترال بازار میں بعض دکاندار غیر قانونی طور پر پرنٹنگ پریس کاکام کرنے میں مصروف ہیں اور یہاں تک کہ سرکاری اسٹامپ بھی بناتے ہیں جبکہ کئی ایک افغان پاسپورٹ کی تیاری اور دوسرے سرکاری کاغذات اور کارڈز جعلی طور پر بنارہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ انہوں نے کاروائی کے طور ان دکانداروں کو غیر قانونی پرنٹنگ کے کام میں ملوث پایا جس پر ان کے دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان دکانوں کو مناسب ضمانت پر ڈی سیل کرکے انہیں تمام قانونی تقاضے پورا کرنے کے لئے وقت دیا جائے گا جس سے پہلے وہ کسی بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں گے کیونکہ پرنٹنگ کاکام ریگولیشن اور ضابطے کے ماتحت کیا جاتا ہے جوکہ حساسیت رکھتی ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button