Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ممبرقومی اسمبلی غزالہ انجم کی انتھک کوششوں سے پی ٹی اے کی ٹیم اپر چترال میں ٹیلی نار کی ناقص سروس کوبہتربنانے میں مصروف ہیں/سلطان الملک

چترال (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) اپرچترال کے جنرل سیکرٹری سلطان الملک ،سینئررہنمامحمدپرویزلال اوردوسروں نے ایک اخباری بیان میں ڈسٹرکٹ کابینہ ،تحصیل کابینہ وجملہ ممبران وکارکنان مسلم لیگ (ن) اوراپرچترال عوام کی جانب سے وفاقی حکومت، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور چترال سے ممبرقومی اسمبلی غزالہ انجم کی تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انکی انتھک کوششوں کی وجہ سے پی ٹی اے کی ٹیم اپر چترال میں ٹیلی نار کی ناقص سروس ، پی ٹی سی ایل اور دیگر موبائل نیٹ ورک کی سروس بہتر بنانے اور جہاں جہاں ٹیلی نار کی ٹاورز نہیں نصب ہیں وہاں پر فوری ٹاورز نصب کروانے اور جن جن ٹاورز میں سولرز یا جنریٹرز کے مسلے ہیں یا جہان کمزور سیکنگل کے مسلے ہیں یا جہان تھری جی فور جی کے مسلہ مسائل ہیں ان سب مسلوں کوحل کرنے کی عرض سے اپر چترال کے دورے پر بونی تشریف لائے اس موقع پر پی ٹی اے کے اعلیٰ حکام نے اپر چترال سے آئے ہوئے تمام عمائدین سے انکے علاقے کی ٹیلی نار سے متعلق شکایت سنے اور دو ہفتے کے اندر سارے مسلے مسائل حل کروانے کا وعدہ کیا گیا ہم پر امید ہیں کہ انشاللہ بہت جلد اپر چترال میں ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل سے متعلق لوگوں کی شکایات کا ازالہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا خاص کر دور دراز علاقوں تریچ بالا تریچ پائین ، ریچ کھوت ، واشیچ ، نیشکوہ مداک ،زائینی قاقلشٹ اور گہکیر ٹاورز کی خصوصی ذگر کیاگیا نیز بریپ ٹاور ، یارخون لشٹ بروغل ٹاور اور بونی ٹاور کیلئے بھی مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری پرنس سلطان الملک کی طرف سے خصوصی درخواست پیش کی گئی جن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button