جشن قاقلشٹ ٢٠٢٥ کا تیسرادن جشن اپنے تمام رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے ۔

اپر چترال (جمشیداحمد سے)جشن قاقلشٹ کا اج تیسرا دن تھا جشن اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے اج جشن کا تیسرا دن تھا بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوتے ہی کھیلوں کے مقابلے دوبارہ شروغ ہوئے اج فٹ بال کرکٹ اور ولی بال کے کئی سنسی خیز مقابلے ہوئے اس کے علاوہ چترال کا روایتی رقص اور ثقافتی شو منعقد ہوئے اج کے دن کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خلیل تھے انہوں نے میچ دیکھے اور ثقافتی پروگرامات سے محظوظ ہوئے اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر تورکھو موڑکھو محمد عیسی خان اے ڈی سی ریلیف اے ڈی سی جنرل ایس ڈی پی اومستوج شیرراجہ اور دوسرے افسران موجود تھے اج کے دن کے کھیلوں سے محظوظ ہوئے اج میرتھن ریس کا بھی مقابلہ ہوا جو کہ موڑکھو زائینی سے تعلق رکھنے والے میری تھن رحمت حکیم پہلے نمبر پر شاہزیب دوسرے اور عمران تیسرے نمبر پر ائے پولو گراونڈ بارش کی وجہ سے گیلا ہونے کی وجہ سےپولو کے میچیز نہیں ہوئے موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خلیل نے پولو گراونڈ کا معاینہ کیا پولو نمایندہ جشن قاقلشٹ کمیٹی پولو پیلئر ضیا اللہ لال نے پولو ٹیموں کے اور پولو میچیز شیڈول اور کل کے میچون کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی ۔جشن قاقلشٹ کمیٹی سربراہاں وائیس چیرمین پرویز لال جنرل سکرٹری محمد حبیب خان سعید ولی ودیگر نے مہمانوں کو ریسیو کیا اور انہیں خوش امدید کہا اج موسم بہت خوشگوار تھا ملکی اور غیر ملکی سیاحوں اور شائقین نے اج کے کھیلوں سے محظوظ ہوئے۔
اسٹیج کی فرائیض حسیں زرین چارویلو محمد علی شاہ اشفاق نے انجام دیں قاقلشٹ میں جنگل میں منگل کا سماں ہے ہزاروں شائیقین روزانہ ایک پرامن ماحول میں تماشوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کا بہترین انتظام ہے اپر چترال پولیس الیٹ فورس اپنے فرائیض خوش اسلوبی انجام دے رہے ۔اگر موسم ساز گار رہا کل پولو کے میچیز بھی کھیلے جائیں گے۔






