Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ریشن شادیر کے متاثرین کا انوکھا احتجاج ، پہلی مرتبہ خواتین اپنے گھروں کو دریاکے کٹاؤ سے بچانے کیلئے خود حفاظتی پشتے تعمیر کرنے کا آغاز کردیا

چترال ( محکم الدین ) ریشن شاہ دیر کے لوگوں نے حکومت سے مایوس ہوکر دریائے چترال کے مزید کٹاؤ سے بچنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی بند کی تعمیر کا آغاز کردیا ہے ۔ حفاظتی بند کی تعمیر میں متاثرہ خواتین ، مرد بزرگ افراد،بچوں اور دیگر رضاکار حصہ لے رہے ہیں ۔
متاثرہ خواتین اور مردوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ آٹھ سالوں کے دوران دریا کا رخ تبدیل ہونے کی وجہ سے شاہ دیر کے مقام پر سولہ گھر دریا برد ہوگئے اور روڈ کا بڑا حصہ بھی ختم ہو گیا ، حفاظتی بند کی تعمیر چینلائزیشن کے ذریعے دریا کا رخ اصل جگہ میں ڈالنے کیلئے بار بار درخواست کے باجود کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔ الٹا ان کی زمینات میں سے سڑک گزار کر نقصان پہنچایا گیا ۔ اور اب تک معاوضہ بھی ادا نہیں کیا گیا ہے ۔ جبکہ دریا کے کٹاؤ سے اب مزید گھروں کے منہدم ہونے کے شدید خطرات درپیش ہیں
متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ حکومت اور اداروں سے مکمل مایوس ہو چکے ہیں ، اس لئے اپنی مدد آپ کے تحت دریا کے کٹاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی بند کی تعمیر شروع کیا ہے ۔
انہوں نے انتظامیہ کو خبردار کیا ہے ۔ کہ دو دنوں کے اندر سڑک کی زمین کا معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں روڈ کو بھی بند کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ کیونکہ ان کو نہ کسی حکومتی ادارے پر اعتماد ہے ۔ اور نہ کسی سیاسی نمایندے کی زبان کا، جس کا ثبوت یہ ہے کہ تین سال گزرنے کے باوجود انہیں سڑک کی زمین کا معاوضہ ابھی تک ادا نہیں کیا گیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے ۔ کہ یہ ظلم کی انتہا ہے ۔ کہ سڑک اور مکانات و زمینات کو دریا سے بچانے کیلئے حفاظتی بند تعمیر نہیں کی جارہی ۔ اور دوسری طرف سڑک کی زمین کا معاوضہ بھی ادا نہیں کیا جا رہا ۔
متاثرہ مرد وخواتین کا یہ بھی کہنا ہے ۔ کہ ڈپٹی سپیکر سے بہت امیدیں تھیں ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ، کہ ان کا ائریا ہونے کے باوجود وہ اس علاقے کو بچانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں، اور آج خواتین کو مجبورا حفاظتی بند کی تعمیر کیلئے میدان میں آنا پڑا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button