تازہ ترین
ڈی سی آفس لوئر چترال میں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعا

چترال(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر آفس لوئر چترال میں ضلعی انتظامیہ کے افسران و سٹاف اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شہید شاہ ولی، پولیس کے بہادر جوانوں اور دیگر تمام شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔
شرکاء نے وطنِ عزیز کے تحفظ، امن و استحکام اور فرائض کی ادائیگی کے دوران شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شہداء کی بہادری، استقامت اور قوم کے لیے ان کی لازوال خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔
تقریب کے اختتام پر اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی ، ان کی قربانیوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمانےاور ان کے لواحقین کے لیے صبر و حوصلہ کی دعا کی گئی۔



