تازہ ترین
وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو کالاش کلچر کے تحفظ اور فروغ سیاحت کے اقدامات پر ایوارڈ سے نوازا گیا ،

اسلام آباد ( نیوز ) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی طرف سے کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی چترال کو کالاش کلچر کے تحفظ اور علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات پر حسن کارکردگی ایوارڈ گذشتہ روز بورڈ ممبر کے وی ڈی اے اور صدر چترال ٹورزم ایسوسی ایشن چترال سید حریر کو دیا گیا ۔ سید حریر شاہ نے یہ ایوارڈ چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹورزم کلچر ، ہیریٹیج اینڈ اینوائرنمنٹ و مشیر وزیر اعظم سردار یاسر الیاس سے ایک پر وقار تقریب میں وصول کی۔
اس موقع پر چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی یاسر الیاس نے کہا ، کہ کالاش قبیلے کے لوگ منفرد تہذیب و ثقافت کے حامل ہیں ۔ اور یہ بات انتہائی خوش آیند ہے ۔ کہ کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کالاش قبیلے کے کلچر کے تحفظ اور علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے کام کر رہا ہے ۔ اور کے وی ڈی اے کا یہ اقدام تحسین و آفرین کی مستحق ہے ۔
انہوں نے یقین دلایا ۔ کہ سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی، سیاحت کی ترقی و کالاش تہذیب و ثقافت کے تحفظ کیلئے کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھر پور سپورٹ کیاجائے گا ۔ اس موقع پر ممبر بورڈ سید حریر شاہ نے بھر پور تعاون کی یقین دھانی پر چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ۔



