تازہ ترین

اے سی لوئرچترال نے چترال شندور روڈ پراجیکٹ پر کام کی بندش اور کنسٹرکشن کمپنی کاکام چھوڑجانے کی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیادقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں تشویش کی کوئی بات نہیں

چترال (نمائندہ) اسسٹنٹ کمشنر لویر چترال ریاض احمد نے چترال شندور روڈ پراجیکٹ پر کام کی بندش اور کنسٹرکشن کمپنی کاکام چھوڑجانے کی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیادقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔پیر کے روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں ا نہوں نے کہا ہے کہ کنسٹرکشن کمپنی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے درمیان نوٹس کا تبادلہ ان کی اندرونی بات ہے جس کی بنیاد پر بعض حلقے پراجیکٹ کی بندش کے بارے میں غلط فہمی پھیلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ضلعی انتظامیہ لویر چترال کی ترجیحی لسٹ میں شامل پراجیکٹ ہے جس کی پراگریس کی مسلسل اور مربوط بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سائٹ پرپراجیکٹ کے تمام اسٹاف اور مشینری دونوں موجود ہیں اور مشینریوں کی منتقلی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button