چترال کے دیگر مقامات کی طرح آیون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام( AVDP) کے زیر نگرانی آیون ، کالاش ویلی بمبوریت اور رمبور میں الیکٹرک اسٹو تقسیم کئے گئے

چترال (نامہ نگار) ایندھن کی ضرورت پوری کرنے کیلئے جنگلات کی بے دریغ کٹائی میں کمی لانے ، موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کو روکنے میں مدد دینے اور کم خرچ پر ایندھن کی ضرورت پوری کرنے کیلئے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے چترال کے دیگر مقامات کی طرح آیون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام( AVDP) کے زیر نگرانی آیون ، کالاش ویلی بمبوریت اور رمبور میں الیکٹرک اسٹو تقسیم کئے گئے ۔، یہ اسٹو ان خواتین و مرد تنظیمات کے ممبران میں تقسیم کئے گئے ، جنہوں نے 3200 روپے رجسٹریشن فیس چار مہینے پہلے اے وی ڈی پی کے پاس جمع کئے تھے
دو کالاش وادیوں اور آیون کے دو وی سیز میں مجموعی طور پر 348 الیکٹرک اسٹو تقسیم کئے گئے ۔ جن میں بمبوریت کے 75 ، رمبور کے 25اور آیون کے یوسیز کے 248 اسٹو شامل ہیں ،
چیرمین اے وی ڈی پی شریف احمد ، منیجر جاوید احمد نے بمبوریت میں رجسٹرڈ شدہ مردو خواتین ممبران میں اسٹو تقسیم کئے۔ اس موقع پر اسٹنٹ ڈائریکٹر کلچر کے وی ڈی اے اکرام حسین اور علاقے کے دیگر معززین بھی موجود تھے ، اسی طرح آیون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی ) آفس آیون میں بھی ایک تقریب ہوئی۔ جس میں رجسٹرڈ ممبران نے
اپنے الیکٹرک اسٹو آفس سے حاصل کئے ۔
چیرمین اے وی ڈی پی شریف احمد اور منیجر جاوید احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ یہ اے کے آر ایس پی کی طرف سے تنظیمات کے رجسٹرڈ ممبران کیلئے ایک بہترین تحفہ ہے ۔ جو کہ سبسڈائزڈ ریٹ پر مہیا کئے گئے ہیں ، جس سے بجلی کے کم خرچ سے کھانا پکانے کی سہولت حاصل کی جا سکے گی ۔ انہوں نے کہا ، کہ یہ اسٹو جلانے کی لکڑی کیلئے جنگلات پر دباؤ کم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگی ۔ اور اس سے انتہائی کم وقت میں کھانا تیار کیا جاسکے گا ۔
دریں اثنا مقامی تنظیمات کے رجسٹرڈ ممبران نے الیکٹرک اسٹو کی تقسیم پر اے کے آر ایس پی اور اے وی ڈی پی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اور الیکٹرک اسٹو کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔




