تازہ ترین

مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند اپر چترال میں پولو کھلاڑیوں کے درمیان تقد رقم تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی

چترال (نمائندہ )مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند اپر چترال میں پولو کھلاڑیوں کے درمیان تقد رقم تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے ہمراہ سیکریٹری کھیل خیبرپختونخواہ محمد آصف، ڈائریکٹر جنرل کھیل خیبرپختونخواہ تاشفین حیدر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر چترال کے چون پولو کھلاڑیوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے نقد انعامات کے چیک تقسیم کئے گئے۔
مشیر برائے کھیل تاج محمد خان ترند نے اپر چترال میں پولو گراؤنڈز کی مرمت، آرائش و زیبائش، ریشن پولو گراؤنڈ میں پانی کی فراہمی، تحصیل سطح پر نئے پولو گراؤنڈز کی تعمیر کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں کا غ لشٹ فیسٹیول کو باضابطہ طور پر اپنا کر آئندہ اسے محکمہ کھیل کے تحت منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے چترال کے پولو کھلاڑیوں میں فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے، جبکہ ریشن پولو گراؤنڈ اور کوشٹ پولو گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button