تازہ ترین

الخدمت فاؤنڈیشن کا سفارتکاروں کے اعزاز میں افطار ڈنر،ترکیہ،اردن کے سفیروں سمیت دیگر نے شرکت کی

راولپنڈی (نامہ نگار ) الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سفارت کاروں اور مختلف شعبہ جات کی نمایاں شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر کااہتما م کیا گیا، پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیرڈاکٹر عرفان نذیراوغلو، اردن کے سفیر ڈاکٹرمعین خراست،صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹر ی سردار طاہر محمود،نائب صدر چوہدری طاہر ایوب سمیت دیگرعمائدین شریک ہوئے۔ تقریب کا مقصدسفارتی برادری، کاروباری شعبے اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے درمیان انسانی ہمدردی پر مبنی مکالمے کا تسلسل، انسانی خدمت کے شعبے میں روابط کو مضبوط بنانے اور پاکستان سمیت دیگر خطوں میں سماجی ترقی کو فروغ دینا تھا۔صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غزہ میں پہلے دن سے مسلسل امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔الخدمت نے 6,214 ٹن امدادی سامان غزہ پہنچایا،غزہ کے فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے جاری خدمات پر 9ارب 45کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کرچکے ہیں۔ صاف پانی کی فراہمی کے لیے غزہ میں 6 فلٹریشن پلانٹس نصب کئے،الخدمت کے زیر انتظام دوسکولوں میں سینکڑوں بچے زیرتعلیم ہیں جبکہ پاکستان میں اب تک لائے جانے والے غزہ سٹوڈنٹس کی تعداد 449ہے جو الخدمت اورپارٹنر اداروں کے اشتراک سے تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں ان کی رہائش،فوڈ،میڈیکل سمیت دیگر ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے غزہ سٹوڈنٹس کی میزبانی اہل پاکستان کااعزاز ہے۔ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ گزشتہ سال الخدمت نے 26 ارب 41 کروڑ روپے انسانیت کی خدمت پر خرچ کیا، صحت، تعلیم، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، صاف پانی، آرفن کیئر، اسلامک مائیکرو فنانس اور کمیونٹی سروسز کے شعبوں سے 2 کروڑ 46 لاکھ افراد مستفید ہوئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button